راولپنڈی :سوائن فلو ،ایک اور چل بسا

شائع 19 جنوری 2016 04:33pm

swine_image

راولپنڈی :راولپنڈی میں سوائن فلو کا ایک اورمریض چل بسا،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی،ہولی فیملی کے ڈینگی وارڈ کو سوائن فلو وارڈ میں تبدیل کردیا گیا۔

چکلالہ کارہائشی ستاسی سالہ سید حسن نجی اسپتال میں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگیا۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد علی صابرکا کہنا ہے کہ سید حسن ایک ہفتہ سے زیرعلاج تھا۔

اس سے قبل محمد حسن ،رشید ،عمران ،نسیم بیگم اور یا سمین بھی سوائن فلو کا شکاربنے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہے جبکہ آٹھ مریض زیرعلاج ہیں،ہولی فیملی کے ڈینگی وارڈ کو سوائن فلو میں تبدیل کرنے کے ساتھ عملہ کو چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی گئی۔