سندھ :مزید دس فوجی عدالتیں کام شروع کردینگی

شائع 19 جنوری 2016 04:37pm

muals_image

کراچی :مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیوکہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں میں پچیس مقدمات بھیجے گئے ہیں۔چندہفتوں میں مزید دس فوج عدالتیں کام شروع کردیں گی۔

ایپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پچیس مقدمات فوج عدالتوں میں بھیجے ہیں جن میں ڈاکٹرخالد سومروکا کیس بھی شامل ہے۔تین کیسز کی سماعت شروع ہوگئی ہے ۔مولابخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ ٹارگیٹڈ آپریشن کا گھیرا دہشتگردوں کے ماسٹرمائنڈزتک پھیلانے کا فیصلہ ہوا ہے،مجرموں کے سرپرستوں اور ماسٹر مائنڈز کا بھی پیچھا کیا جائے گا ۔

صوبائی مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گواہوں کے تحفظ کیلئے سیف ہاوسز بنائے جارہے ہیں،ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام اداروں نے شرکت کی،سندھ کے دشمن آج مایوس ہوئے۔