مخصوص نشستوں پر بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر کر نیکی سفارش
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عام نششتوں پر بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے گئے ہیں اور مخصوص نششتوں پر بھی یہ الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہی ہونے چاہیئں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سندھ اور پنجاب کی طرف سے الیکشن کمیشن کو تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جواب آنے پر اس معاملے پر باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ میں کءخامیاں موجود ہیں جنھیں وقت کے ساتھ ہی دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر متناسب نمائندگی کا قانون موجود ہے اور بلدیاتی انتخاب میں بھی ایسا ہی قانون متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔