تھرپارکر:بچوں کی اموات جاری ،ہلاکتیں اڑسٹھ ہوگئیں

شائع 19 جنوری 2016 04:42pm

tharparkar_image

تھرپارکر:تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ ر±ک نہ سکا، غذائی قلت سے مزید آٹھ بچے جاں بحق، رواں ماہ غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد اڑسٹھ ہوگئی۔

تھر میں موت کے ڈیرے بدستور برقرار،تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔سول اسپتال مٹھی میں تین دن کا بچہ دم توڑگیا، جبکہ کلوئی میں ایک نومولود اور گجراتی محلہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوا، ننگرپارکر اور چھاچرو میں چار بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ مٹھی سواسپتال سے حیدرآباد اسپتال ریفر ہونے والا ایک ماہ کا عبداللہ راستے میں دم توڑ گیا۔

جنوری کے دوران اب تک خوراک کی کمی اور ڈائریا سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد ارسٹھ ہوگئی، تھرپارکر میں مال مویشی بھی بھوک اور بیماریوں سے مرنے لگے۔تاہم محکمہ لائیو اسٹاک کیجانب سے کوئی عملی اقدمات نہیں کئے گئے نہ ہی میڈیکل موبائل ٹیمیں دیہی علاقوں تک پہنچ سکیں۔