ایک سفیر پاکستان کو بدنام کرنیکی مہم چلارہا ہے ،خواجہ آصف
اسلام آباد:وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ امریکا میں ایک سابق سفیر پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہے ہیں،وہ کوشش کر رہے ہیں پاکستان کو امریکا سے ایف سولہ طیارے نہ ملیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے امریکا میں پیپلزپارٹی کےسابق سفیرکو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
قومی اسمبلی کے فلور پر نام لیے بغیر وزیردفاع نے سابق سفیر پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکا میں پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وہ سفیر چاہتا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے نہ مل سکیں ۔وزیردفاع نے امریکا میں پاکستان مخالف لابیوں کی بھی تصدیق کی اور کہا بھارت بھی پاکستان کے خلاف لابنگ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے ایٹھ ایف سولہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن کوشش کی جاری ہے کہ یہ طیارے پاکستان کو نہ مل سکیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔