سعودیہ ،ایران میں صلح کی پاکستانی قیادت خواہاں

شائع 19 جنوری 2016 04:48pm

nawaz_imagee

تہران :وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں جب سعودی عرب اور ایران سمجھتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں تو مسئلہ حل ہونا چاہئے،دونوں ممالک میں صلح ہونی چاہیے،دونوں فریق مسئلے کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کرے۔

ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے بات چیت کی۔وزیراعظم نے سعودی ایران دورے کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں سے بات چیت نے ہمیں حوصلہ دیا ہے، سعودی عرب اور ایران ایک دوسرےکواپنا دشمن نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کو خطرے کا ادراک ہے،دونوں ممالک کو کچھ تحفظات ہیں تاہم وزیراعظم نے ان تحفظات کو بتانے سے گریز کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسئلے پر پاکستان فوکل پرسن مقرر کرے گا،ایران سے بھی کہا ہے اور سعودی عرب سے بھی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں فرمان ہے کہ دومسلمان بھائی لڑیں تو ان میں صلح کراو¿،ہمارے لئے اس تنازع کا خاتمہ مقدس مشن ہے، انہوں نے کہا کہ سعودیہ اورایران میں صلح ہونی چاہیے۔وزیراعظم تہران کے ایک روزہ دورے کے بعد ڈیووس کیلئے روانہ ہوگئے۔