پاکستانی قیادت کی ایران میں ثالثی سرگرمیاں
تہران :خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی کاوشیں جاری ہیں، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف نے ایرانی صدر اوروزیردفاع سے ملاقات کی، پاکستان کی کاوشیں کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب اور ایران تنازع کے پرامن حل کیلئے آمادہ نظر آتے ہیں۔سعودی ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں۔
سعودی عرب کے تحفظات سننے کے بعدپاکستان نے ایران کے دروازے پر دستک دی،وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف تہران پہنچے ۔پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ہاتھ میں ہاتھ ڈالے اس امن مشن میں مصروف ہے۔دونوں رہنماو¿ں نے ایرانی وزیردفاع سرداد دیگان سے ملاقات کی۔ملاقات میں اور خطے میں بڑھتے اختلافات اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کی۔
جسکے بعد وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف پہنچے ایوان صدر،جہاں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوئی،وزیراعظم نے ایران پر کشیدگی کے پرامن حل کیلئے زور دیتے ہوئے سفارتی کاوشیں جاری رکھنے کی اپیل کی۔وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف کی ان کاوشوں سے خطے میں لگی چنگاریاں بھی بھجی نہیں ہیں لیکن انکے بروقت دوروں نے ان چنگاریوں کو بڑھکتے شعلوں میں بدلنے سے یقینا روک دیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔