ایف سولہ کی عدم فراہم ،خواجہ آصف پر حسین حقانی کا نااہلی کا الزام

شائع 19 جنوری 2016 05:01pm

hussain_image

نیویارک :امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ ان کے دور سفارت میں پاکستان کو ایف سولہ طیارے ملے تھے، خواجہ آصف اپنی کمزوری اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے انھیں مورد الزام نہ ٹھہرائیں۔

سابق سفیر حسین حقانی نے وزیر دفاع کے عائد کردہ الزام پر کردیا سخت ردعمل کا اظہار، ِآج نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق سفیر حسین حقانی بول پڑے۔سابق سفیر بولے خواجہ آصف ان کےکندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا وہ سابق سفیر اور پروفیسر ہیں، مضامین لکھتے اور لیچکر دیتے ہیں۔ لابنگ نہیں کرتے۔حسین حقانی نے سوال کیا کہ کیا کوئی سابق سفیر اتنا طاقتور ہوسکتا ہے کہ ایف سولہ طیارے کی ڈیل رکوادے؟سابق سیفر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو یاد نہیں کہ جب وہ امریکا میں پاکستان کا سفیر تھے تو پاکستان کو ایف سولہ طیارے ملے تھے۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ سب سے پہلے ایک وزیر خارجہ مقرر کریں اور ایک موثر سفیر کو تعینات کیا جائے اور اپنی کمزوریوں اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے انھیں مورد الزام نہ ٹھرائیں۔