ڈاکٹر عاصم کی جناح ہسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل
کراچی :سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔آفیسروارڈ میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔جناح اسپتال میں انتظامات مکمل ،سابق مشیرپیٹرولیم کا علاج ہوگا۔
ڈاکٹرعاصم کے علاج کے انتظامات مکمل،آفیسروارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جہاں ان کا علاج ماہرنفسیات کی زیرنگرانی کیا جائےگا۔ ڈاکٹرعاصم کی آج صبح طبی معائنے کیلئے اسپتال آمد ہوئی تھی۔جہاں پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے علاج کیلئے اسپتال میں داخلہ تجویزکیا تھا۔
ڈاکٹرعاصم کا طبی معائنہ احتساب عدالت کے گذشتہ روزدیئے گئے حکم پرکرایا گیا تھا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اگرڈاکٹرتجویزکریں توڈاکٹرعاصم کو اسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔