کراچی:پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،5 دہشتگرد ہلاک
کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں،،مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک،،سی ٹی ڈی نے کاراوئی کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کرکے بارود سے بھرا رکشہ برآمد کرلیا۔
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے،نادرن بائی پاس کے قریب محمد خان کالونی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ کے بعد دس ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار افرادکے قبضے سے ایک رائفل، دو پستول اور بارود سے بھرا رکشہ بر آمد کر لیا گیا۔
ادھر رینجرز کی کارروائی میں سپر ہائی وے پر کالعدم تنظیم کا دہشتگرد داوٴد پٹھان اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں بابا لاڈلہ گروپ کے دو کارندوں کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری ،گینگ ریپ،اغواء برائے تاوان اور رینجرز پر ہونے والے بم حملوں میں مطلوب تھے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔