چارسدہ :کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2016 07:31am

charsada-arrest

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ، باردی مواد، بیٹریاں، فورسز کی وردیاں اور نقشے برآمد کر لئے۔

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس، حساس اداروں اور کاوٴنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

زیر حراست دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ ، بارودی مواد ، نقشے ، بیٹریاں اور سیکورٹی فورسز کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔ زیر حراست دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔