قومی اسمبلی:اراکین کاباچاخان یونیورسٹی حملےپراظہارافسوس
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کا باچاخان یونیورسٹی حملے پرافسوس کا اظہار۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی درخواست پرایوان کی کاروائی ایک گھنٹے کیلئے معطل کردی گئی ، اسپیکرایازصادق نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کا کہنا تھاکہ باچا خان یونیورسٹی حملے میں صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں یہ حملہ خیبر پختونخوا پرنہیں بلکہ پاکستان پرکیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ چارسدی واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس قسم کی بھیانک کارروائی پہلے بھی آرمی پبلک سکول میں ہوئی آج پیرایک یونیورسٹی کو نشانہ بنایاگیا۔ خورشید شاہ نے استفسار کیا کہ ناقص سیکیورٹی صورتحال یا کچھ اورایوان کوبتایا جائے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ایوان کومعمول کے مطابق چلایا گیا تواچھا پیغام نہیں جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔