سیاسی رہنماوٴں کی یونیورسٹی حملے پر شدید مذمت
اسلام آباد:سیاسی رہنماوٴں نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہو گا۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مائنڈ سیٹ کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ہدف بنائے جانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب شیرپاوٴ کہتے ہیں ہمیں ہروقت چوکنا رہنے اور سیکیورٹی کے لیے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔اے این پی کے رہنما زاہد خان نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہو کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔
سیاسی رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد سے ہی دہشت گردوں کا صفایا کیا جاسکتا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔