پہلی بارعوام دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،عمران خان
چارسدہ:عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چونسٹھ ہزار تعلیمی ادارے ہیں سب کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے، صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ ہم صوبے نہیں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چارسدہ پہنچے۔میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں چونسٹھ ہزار ہزارتعلیمی ادارے ہیں، سب کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بارعوام دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر شاہ فرمان نے کہا فورسز نے طلبا کو کینٹین اور امتحانی ہال سے بحفاظت ریسیکیو کیا۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ایسی کارروائیاں خود کو زندہ رکھنے کے لئے کررہے ہیں۔شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ ہم صوبے کی نہیں پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،خیبر پختونخوا حالت جنگ میں ہے، دوسرے صوبے ہمیں سپورٹ کریں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔