حکمران ملک کی طرف توجہ دیں،سراج الحق

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2016 02:15pm

siraj

لاہور:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سانحہ چارسدہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ملک کی طرف توجہ دیں،آرمی پبلک سکول حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ اس حملے کے حقائق بھی عوام کے سامنے لائے جائیں۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں سٹوڈنٹ ایجوکیشنل ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتیامیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اٹھارہ کروڑ عوام باچا خان یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے غم میں برابر کی شریک ہے،حکومت پاکستان اورسکیورٹی ادارے مل کر طلبہ ،اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں،حکمرانوں کو اب دوسرے کام چھوڑ دینے چاہئیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول حملے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی منظر عام پر نہیں لائی گئی،حکومت دہشت گرد کارروائیوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق حقائق جلد عوام کے سامنے لائے۔

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے بیرون ممالک میں اثاثے ہیں،مارچ میں بدعنوانی کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔