پاک چین راہداری منصوبہ اب صرف کاغذ پر نہیں رہا ،شہباز شریف
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں پاک چین راہداری منصوبہ اب صرف کاغذ پر نہیں رہا ،بلکہ اس پر کام شروع ہو چکا ہے،نجی شعبے کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاری کے لیے آگے آنا چاہیے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر ہونے والی سرمایہ کاری چین کی طرف سے کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے،نجی شعبے کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہداری کے اطراف میں سرمایا کاری کے لئے آگے آنا چاہیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اڑسٹھ سالہ دوستی کے باوجود پاکستان اور چین کے مابین تجارت کا حجم دس ارب ڈالر سے شائد اوپر ہے، جبکہ بھارت اور چین کے درمیان تجارتی حجم اسی ارب ڈالر ہے۔ ہمیں اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔
کانفرنس سے وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا، چینی سفیر اور دیگر مقر رین نے بھی خطاب کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔