دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،نثار کھوڑو
کراچی:صوبائی وزیر تعلیم نثارکھوڑو نے کہاہے کہ منتخب نمائندوں پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام سے بچنے کے لئے قانون میں ترمیم کی گئی۔ایوان میں بے خیالی میں سگریٹ سلگائی تھی معذرت کرنے پرتیار ہوں۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں سینئروزیرتعلیم نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ ترمیمی بل پرایم کیوایم سمیت سب سے بات کی توکسی کواعتراض نہیں تھا۔اب بل ایوان میں پیش کردیا تواحتجاج بلا جوازہے۔
وزیرتعلیم کاکہنا تھا کہ ترمیمی بل میں فلورکراسنگ کو روکنے کی شق بھی شامل کی گئی۔منتخب نمائندے ہاتھ کھڑاکرکے ووٹ دیں گے۔ نثارکھوڑو نے کہا گذشتہ روزاسمبلی اجلاس کے بعد بے خیالی میں سگریٹ سلگایا جس پرمعذرت کے لئے تیار ہوں۔
سنیئرصوبائی وزیرنے باچا خان یونیورسٹی پرحملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے اوردو سال میں تمام معاملات میں بہتری نظرآنی چاہیے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔