ہمارے جوان کبھی بھی وطن کی مٹی پرآنچ نہیں آنے دینگے،رضا ربانی

شائع 20 جنوری 2016 02:07pm

raza

اسلام آباد:سینیٹ کی ا سپیشل کمیٹی کا اجلاس باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے سوگ میں ملتوی کردیا گیا،چیئرمین رضا ربانی کہتے ہیں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے ورثا سے اظہاریکجہتی اور سوگ میں اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد مذموم کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،ہمارے جوان کبھی بھی وطن کی مٹی پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے سوگ میں رضا ربانی کے گھر سینٹرز کے اعزاز میں ہونے والی آج کی دعوت بھی منسوخ کردی گئی۔