کترینہ کیف کی انوکھے پش اپس کی ویڈیو وائرل
File Photoمراکش: بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بغیر ہاتھ کے استعمال کیے پش اپس کی ورزش کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
بولی وڈ میں کترینہ کیف کا شمار نہ صرف صفحہ اول کی اداکارہ میں ہوتا ہے بلکہ وہ عام طور پر خواتین کیلئے فٹنس انسپائریشن بھی مانی جاتی ہیں ۔ کترینہ کیف آجکل سلو بھائی کیساتھ فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مراکش میں مصروف ہیں۔
شوٹنگ کے دوران سلمان خان بھی ان کے ساتھ ہی ہیں ، تاہم شوٹنگ کے دوران ان کی بغیر ہاتھ استعمال کیے پش اپس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو می پہلے کترینہ کیف ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے پش اپس استعمال کرتی ہیں اور بعدازاں وہ ہاتھ استعمال کیے بغیر یہ کارنامہ سرانجام دیتی ہیں ۔
تاہم کترینہ کیف کا اس طرح پش اپس لگانا کیا مداحوں کیساتھ مزاح کا انداز ہے اسکے لئے آپکو ویڈیو ملاحظہ کرنی ہوگی۔
کترینہ کیف فلم اک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس فلم کی ریلیز دسمبر میں متوقع ہے فلم میں کترینہ کیف نے سرفنگ بھی کی ہے جوکہ مداح فلم میں دیکھ سکیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔