آرمی چیف راحیل شریف کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ
چارسدہ :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باچا خان یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملوں سے دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔یونیورسٹی میں ہونےوالا جانی نقصان ناقابل تلافی ہے۔
باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد آرمی چیف بھی صورتحال پر کا جائزہ لینے کیلئے چارسدہ پہنچے۔آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر باچا خان یونیورسٹی میں لینڈ ہوا،جس کے بعد انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی،اس موقع پر باچاخان یونیورسٹی پر حملے اور ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملوں سے دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔آرمی چیف جنرل راحیل باچا خان یونیورسٹی کے بعد چارسدہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔