سمونا چکروتی کا کرشنا ابھیشک کیساتھ کام کرنےسے صاف انکار

شائع 27 جولائ 2017 06:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اداکارہ سمونا چکرورتی ٹیلی ویژن کا معروف چہرہ ہے، جس میں زیادہ ہاتھ کپل شرما کے ساتھ ان کے شو میں جوڑی کا ہے جسے ناظرین بے پناہ پسند کرتے ہیں۔

سمونا ہمیشہ سے کپل شرما کے شو کا حصہ رہی ہیں ،بالکل اس ہی وقت سے جب سے انہوں نے کامیڈی نائٹ وتھ کپل شروع کیا تھااور ایک دوسرے کے ساتھ دونوں کا یہ سفر مداحوں کو بے حد پسند آیا ہے۔

جب کپل شرما کے ساتھی اداکار جیسے کہ سنیل گروور اور علی اصغر نےتنازعہ کے بعد  کپل شرما شو چھوڑا تھا، کرشنا ابھیشک کے نئے شو نے اہمیت حاصل کر لی تھی۔

علی اصغر کرشنا کے شو میں شامل ہو گئے  اور سنیل اس شو پر مہمان کردار کے طور پر دیکھے جا سکیں گے۔

جب سمونا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی کرشنا کے شو میں شمولیت اختیار کر لیں گی تو انہوں نے اپنی نقطہءِنظر واضح کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سمونا کا کہناتھا کہ نہ میں نے ایسا کیا، نہ میں ایسا کروں گی۔

بشکریہ زی نیوز