کراچی :ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے جناح اسپتال

شائع 20 جنوری 2016 04:55pm

asimhussain_image

کراچی :ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت کی اجازت کے بعد طبی امداد کیلئے جناح اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، عاصم حسین کو اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین کراچی کے جناح اسپتال منتقل کردیئے گئے،انتہائی سخت سیکیورٹی میں ڈاکٹر عاصم کو اسپتال لایا گیا،
رینجرز کی نفری اسپتال کے اندر اور باہر تعینات تھی،ڈاکٹر عاصم کے وکلاءنے طبی امداد کیلئے عدالت سے اپیل کی تھی،عدالت کی اجازت کے بعد ڈاکٹر عاصم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم کو اسپتال کے اسپیشل وارڈ نمبر پندرہ کے کمرہ نمبر ایک میں رکھا گیا ہے،میڈیکل بورڈ ڈاکٹر عاصم کا طبی معائینہ کرے گا،ڈاکٹر عاصم کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز اہلکار جناح اسپتال میں تعینات کردئے گئے ہیں۔