چارسدہ :دہشتگرد حملے کی قلعی کھل گئی

شائع 21 جنوری 2016 04:31am

bacha000000000000

چارسدہ :چارسدہ میں تعلیمی ادارے پردہشتگردوں کے حملے نے سیکیورٹی کی قلعی کھول دی خیبرپختونخوا تواپنی جگہ وفاقی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بھی سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کوایک سال ہی گزراتھا کہ چارسدہ میں باچا خان یونی ورسٹی کودہشتگردوں نے نشانہ بنا ڈالا، دہشتگردوں کے حملے کے بعد جب آج نیوزکی ٹیم وفاقی دارالحکومت کے اسکولوں کی سیکیورٹی کی صورتحال جاننے کیلئے پہنچی توکہیں سکیورٹی انتظامات دیکھنے کونہ ملے۔

نہ ہی خاردارتاریں دکھائی دیں اورنہ ہی کوئی سیکیورٹی گارڈجبکہ طلبہ اپنی حفاظت کے خود ہی ذمہ دارنظرآئے ،والدین کا کہنا ہے کہ خوف کے سائے میں بچوں کواسکول بھیجتے ہیں،بچوں کی سیکیورٹی کا کوئی پرسان حال نہیں۔

دہشتگردی کے واقعات کے بعد حکومت اورپارلیمان کی جانب سے مذمت توکی جاتی ہے مگرایسے سانحات کی روک تھام کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاتا جس کا خمیازہ معصوم شہریوں کوہی بھگتنا پڑتا ہے۔