پنجاب کے مختلف شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2016 11:21am

v0i3v5jx

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر آج بھی بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، جس سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہواجبکہ موٹر وے اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر آج بھی صبح کے اوقات میں شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہے۔جس کے باعث معمولا ت زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ لاہور کے علاوہ جنوبی پنجاب میں ملتان، لودھراں، بہاولپور، خانیوال، صادق آباد اور رحیم یار خان میں بھی شدید دھند چھائی رہی،جس کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔

دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔شاہین ائیر لائنز کی کویت کے لئے پرواز فور فور ٹو اور جدہ کے لئے پرواز سیو ن ون فور، جبکہ ائر بلیو کی ریاض کے لئے پرواز نائن سیون فور تاخیر کا شکار ہوئیں۔موٹروے حکام کی جانب سے شہریوں کو گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔