چارسدہ:باچاخان یونیورسٹی پر حملہ،شہدا کی تعداد21 ہوگئی

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2016 11:37am

bacha-hasfakas

چارسدہ:چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید افراد کی تعداد اکیس ہوگئی ہے، دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، آج صبح دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں میں زخمی ہونے والا ایک اور طالبعلم مہمند ایجنسی کا ایاز پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مزید دو زخمی زیرعلاج ہیں۔چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں چھ زخمی زیرعلاج ہیں، چوبیس میں سے اٹھارہ زخمیوں کو گذشتہ روز ہی فارغ کردیا گیا تھا۔

حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعا ت کو شامل کیا گیا ہے۔ ادھر نادرا نے حملہ ایوروں کے فنگر پرنٹس کی رپورٹ تیار کر لی۔ دو دہشتگردوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں۔ رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھجوا دی گئی ہے۔ چارسدہ اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پولیس،ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مختلف علاقوں کا گشت کررہے ہیں۔ باچا خان یونیورسٹی کے قریبی علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسزکے سر چ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح چاسدہ کے علاقے سر ڈھیری میں پولیس نے سرچ آپریشن کر تے ہو 10 مشتبہ افراد کو گرفتاکر لیا ہے۔