خوبصورتی کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لینے والی پاکستانی اداکارائیں

شائع 04 اگست 2017 07:06am

mix

آپ نے اکثر بھارتی اداکاراؤں کی پلاسٹک سرجری کے بارے میں سنا ہوگا کہ اس اداکارا نے سرجری کروالی یا اس اداکارا نے سرجری کروالی لیکن کیا آپ جانتے ہیں پاکستانی اداکارائیں بھی اس معاملے میں کسی طرح بھارتی اداکاراؤں سے پیچھے نہیں انہوں نے بھی خوبصورتی حاصل کرنے کیلئے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔

آج ہم آپ کو انہی پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے خوبصورتی حاصل کرنے کے لئے پلاسٹک سرجریز کا سہارا لیا۔

مشی خان

MISHI

مشی خان نے اپنی بڑھتی عمر اور چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاسٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا اور سرجری کروا کر جھریوں سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔

سدرہ بتول

sidrah

سدرہ بتول ان سلیبریٹیز میں شامل ہیں جنہیں ان کے چہرے کی معصومیت کے باعث مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے تاہم سرجری کے بعد ان کے نئے لُک نے کافی مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

حمیمہ ملک

humaima

حمیمہ ملک پاکستانی فلم "خدا کے لئے" میں ایک سادہ لڑکی کا کردار نبھا کر بے حد مقبول ہوئیں۔ جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا۔ تاہم اس فلم میں وہ بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں ان کے ہونٹ بھرے بھرے اور کچھ بڑے دکھائی دیئے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بھی اپنے ہونٹوں کی چھوٹی موٹی سرجری کروائی ہے۔

سعدیہ امام
sadia

سعدیہ امام ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے اندر بہت آہستہ آہستہ تبدیلی کی۔ وہ اپنے کریئر کے آغاز میں جیسی نظر آتی تھیں اب اس سے کافی مختلف ہوگئی ہیں۔

نادیہ حسین

nadia

نادیہ حسین نے گزرتے وقت کے ساتھ اپنے اندر بے شمار تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے ایک کاسمیٹک سرجری کروائی جس کی وجہ سے گالوں کی ہڈی، ناک اور ہونٹوں میں تبدیلی آئی۔ انہوں نے بھی پرفیکٹ لُک حاصل کرنے کے لئے سرجری کروانے میں عافیت جانی۔

فزا علی

fiza

فزا علی اپنے بارے میں کہتی ہیں کہ میں نے کسی پلاسٹک سرجری کا سہارا نہیں لیا لیکن وہ ٹیلی ویژن کی دنیا سے کافی وقت کے لئے غائب ہوگئی تھیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ان کی سرجری غلط ہوگئی تھی۔ بعد ازاں جب سب ٹھیک ہوگیا تو وہ ٹی وی پر دوبارہ آگئیں۔

عائشہ خان

ayesha

عائشہ خان پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور کافی عرصے سے اس شعبے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے ان گنت ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ساتھ ہی دو فلموں میں بھی کام کیا جس پر انہیں کافی سراہا گیا۔ عائشہ نے بھی اپنے ہونٹوں کو دلکش بنانے کے لئے سرجری کروائی۔

مہوش حیات

mehwish

مہوش حیات ایک اور وہ مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے ہونٹوں میں بھراؤ کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنے دانتوں کا بھی علاج کروایا تاکہ ایک پرفیکٹ مسکراہٹ حاصل کی جا سکے۔

سارا لارن

sarah

سارا لارن کو مونا لیسا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے لُک میں بھی اچھی خاصی تبدیلی کی ہے وہ اب بھارت منتقل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے ہونٹوں میں بھراؤ کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا۔

ماڈل ثناء سرفراز

sana

ماڈل ثناء سرفراز بھی ان پاکستانی سلیبریٹیز میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی ناک اور ہونٹوں کو پرفیکٹ کرنے کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اب وہ پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت اور پُرکشش نظر آتی ہیں۔

بشکریہ: دیسی فری ٹی وی