میکا سنگھ بنے بھارتیوں کی تنقید کا نشانہ
فائل فوٹوگلوکار میکا سنگھ ، جنہوں نے اپنے مداحوں کو ہیوسٹن میں اپنے ساتھ جشنِ آزادی منانے کیلئے درخواست کی تھی، کو امریکی بھارتیوں نے ناقابلِ معافی بیان دینے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے منفرد گانوں کے سبب علیحدہ شناخت رکھنے والے میکا سنگھ کو 12اگست کو ہیوسٹن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ہے۔
شو سے قبل میکا سنگھ نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی اور پاکستانی مداحوں سےجشنِ آزادی ساتھ منانے کی درخواست کی ہے۔
ویڈیو میں انہیں شو کے پروموٹر، جس کا تعلق پاکستان سے ہے، کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے سبب امریکی بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس ویڈیو کو بھیانک مذاق قرار دیا ہے۔
Indian Expressبشکریہ
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔