رنبیر کپورکی سنجے دت بننے کیلئے بھرپور محنت

شائع 04 اگست 2017 06:42pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم جگا جاسوس کے مرکزی کردار رنبیر کپور آج کل  سنجےدت کی زندگی پر مبنی فلم میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں رنبیراس فلم کے کچھ اہم  سین فلمانے کی غرض سے  نیویارک روانہ ہوئے ہیں۔

فلم میں رنبیر سنجے دت کے کردار میں نظر آئیں گے اور وہ اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کے ان کی اپنائی ہوئی ہر ادا جونیئر دت کے مشابہ ہو۔

اور اس سب میں سب سے اہم انکا ویٹ ٹریننگ سیشن ہے۔

رنبیر سوشل میڈیا پر نہیں ہیں لیکن ہم ان کے ٹرینر کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کیوں کہ انہوں نے ہمیں رنبیر کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز سے باخبر رکھا ہے۔

رنبیر ادھیڑ عمر کے سنجے دت کی طرح بھرے ہوئے جسم کیلئے کافی محنت کر رہے ہیں اور یہ ہمیں پتہ لگا ان کےٹرینر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر سے جس میں وہ لکھتےہیں کہ یہ تصویر نیویارک میں16گھنٹے کی فلائٹ سے  لینڈ کرنے کے کئی گھنٹوں بعدلی گئی ہے۔ ہم نے مختصر سا ناشتہ کیا اور سیدھے جِم کی جانب چل دیئے۔

ٹرینر کونال گیرکا مزید لکھنا تھا کہ جب رنبیر کسی چیز کاعزم کرتے ہیں تو پورا کرتے ہیں۔

 راج کمار ہیرانی کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں وکی کوشال، انوشکا شرما اور دیا مرزا بھی نظر آئیں گی۔

اس متعلق رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ 'میں نہیں جانتا کے میں نے اچھا کیا یا نہیں ۔ یہ فلم کرتے ہوئے مجھے کافی حوصلہ افزائی ملی ۔'

Indian Expressبشکریہ