عمران فاروق قتل کیس :2 ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع
اسلام آباد:ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں دوملزموں خالد شمیم اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چارفروری تک توسیع کردی،عدالت نے خالد شمیم سے اہلیہ کی ملاقات بھی کرادی۔
ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم اور محسن علی کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،تاہم عدالت نے باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے خلاف وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کے کارروائی کے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں چارفروری تک توسیع کردی۔
تاہم عدالت نے خالد شمیم کی اہلیہ کی درخواست پر ملزموں کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزم خالد شمیم سے ان کی اہلیہ بینا خالد کی ملاقات کرائی گی،دونوں ملزموں کوچودہ روز بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔