عامر خان اور ان کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے
پونے: عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو کی گرفت میں آگئے۔ ایک ویڈیو کے ذریعے عامر خان نے اس بات کی تصدیق کہ وہ اور ان کی اہلیہ ایچ ون این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ انہیں معالج کی جانب سے مکمل بیڈ ریسٹ کی تجویز دی گئی ہے اور کسی بھی طرح عوام کے درمیان جانے سے منع کیا ہے جس کی وجہ وائرس کے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے عامر خان کو گذشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی جہاں جانا انہیں بدقسمتی سے آخری لمحات میں مؤخر کرنا پڑا۔
تاہم وہ تقریب بناء کسی سلیبریٹی کے ممکن نہیں تھی تو عامر خان نے اپنے دوست بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست کی جس کو شاہ رخ خان نے قبول کرلیا اور تقریب میں شریک ہوگئے۔
شاہ رخ خان کے اس اقدام سے اس بات کا اظہار بھی ہوا کے دونوں کے درمیان انتہائی گہری دوستی ہے اور دونوں ایک دوسرے کی مدد کو بھی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔