ساڑھے چارارب کے ڈیفالٹر بڑے بڑے لوگ ہیں،عابد شیر علی
اسلام آباد:وزیرمملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کے لیے "زیرو" لوڈ شیڈنگ ہے۔ ملک میں کہیں بھی بارہ یا چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجلی چوری کے حوالے سے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے قومی اسمبلی اجلاس میں عبدالستاربچانی کے سوال پرجواب میں کہا کہ پورے ملک میں انڈسٹریزمیں زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔ پورے ملک میں کہیں اب بارہ ،چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ جہاں لائن لاسزہوں، جہاں واجب الاداء رقوم بہت زیادہ ہو اس علاقے کی بجلی کاٹی جاتی ہے۔
عابد شیرعلی نے کہا کہ ہم نے اپنی وزارت میں بھی کرپٹ لوگوں کے خلاف آپریشن کیا۔ مگرافسوس کچھ سینئرارکان پارلیمنٹ انہی کی سفارش لے آتے ہیں۔ ساڑھے چارارب کے ڈیفالٹر بڑے بڑے لوگ ہیں۔ ڈیفالٹرزکے نام بتادوں توبہت سے لوگ سامنے آجائیں گے۔
اپوزیشن خورشید شاہ نے کہا کہ جب بھی لوڈشیڈنگ یا چوری کی بات آتی ہے تو چھوٹے صوبوں کا تذکرہ چھیڑدیا جاتا ہے۔ بہترہے ایوان کی ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ معلوم پڑے کہ کون کہاں چوری کررہا ہے لوڈ شیڈنگ کتنی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہزاربارہ تک تیل کی قیمت ایک سو نو ڈالرفی بیرل تھی اوربجلی کی قیمت آٹھ روپے گیارہ پیسے فی یونٹ تھی۔ اس وقت بھی بجلی قیمتوں کو بڑھنے کی بجائے اسے روکا۔ ہم پراعتراض کرنے والے آج خود گردشی قرضہ پانچ سوارب سے بڑھا چکے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔