سی آئی اے لاہور نے مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیا
لاہور:سی آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے ایک کلو بارودی مواد، بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے لاہور نے بند روڈ پر واقع نجی کمپنی کے بس سٹینڈ کے قریب سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سے ایک کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور بال بیرنگ برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی فراز کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق لاہور کے علاقے مرغزار کالونی سے ہے۔ سی آئی اے نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔