اپوزیشن جماعتوں نے ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل مسترد کردیا
اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل مسترد کردیا۔ پی آئی اے کارپوریشن کو کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل منظورکرنے پر اپوزیشن سراپا احتجاج بھی بن گئی۔ کہتے ہیں یہ بل معیشت کی بحالی کے لئے نہیں بلکہ سیاسی مقاصد کے لیے ہے۔
پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ بل ٹیکس دینے والوں کے ساتھ زیادتی ہے حکومت اس سکیم سے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اگر کوئی برا قانون بنے گا تو اس کا خمیازہ نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ عوام کو بھی بھگتنا پڑے گا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ حکومت ایک طرف منی لانڈرنگ کے خلاف بل لا رہی ہے تو دوسری طرف خود منی لانڈرنگ کررہی ہے۔
صاحبزادہ طارق اللہ اورایم کیو ایم کے رہنما ریحان ہاشمی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل مخصوص لوگوں کو سہولت دینے کے لئے ہے۔ قومی اسمبلی میں پی آئی اے کارپوریشن کو کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل منظورکرنے پر اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی۔ کہتے ہیں قومی ایئرلائن ملازمین کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔