لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،سٹینوگرافر گرفتار
لاہور:لاہور میں کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سٹینو گرافر کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سٹینو گرافر کو حراست میں لے لیا ہے۔ حافظ ارمان نامی سٹینو گرافر انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں تعینات تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہ میں مناواں کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔