سپریم کورٹ:سندھ میں گورنرراج نافذ کرنےکیلئے درخواست

شائع 22 جنوری 2016 07:14am

sup-cout-ho-jas

اسلام آباد:سندھ میں گورنرراج نافذ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں محمود اخترنقوی نے درخواست دائرکی، جس میں سندھ حکومت،وزیراعلٰی سندھ،وزارت داخلہ،اطلاعات، دفاع اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے،وفاقی حکومت کو آرٹیکل 245کے تحت گورنر راج لگانے کا حکم دیا جائے۔