ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے 8آسان طریقے

شائع 21 اگست 2017 06:35pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

تیز دوڑیں

دوڑنے  سے صرف آپ کی عمر درازنہیں ہوتی بلکہ روزانہ  ایک سے  دو منٹ دوڑ نا آپ کو سخت مشقت فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کیلئے  مفید ہے۔

وٹامن ڈی سے بھرپور خوراک لیں

وٹامن ڈی ہڈیوں کی کثافت کیلئے ایک اہم جزو ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کو کیلشئم جذب کرنے کیلئے مدد فراہم کرتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ زیتون کھائیں

ایک تحقیق کے مطابق زیتون اورزیتون کا تیل آپ کو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتا ہے جو آکسی ڈیٹواور  دباؤ اورسوزش،جن سے ہڈیوں کو نقصان پہنچتا ہے،کو کم کرتا ہے۔

سبزیاں کھائیں

دودھ والی اشیاء ضرور آپ کو کیلشیم اور وٹامن ڈی فراہم کرتی ہے لیکن سبزیاں  بھی ایک طاقتور زریعہ ہے۔مزید یہ کہ  سبزیاں آپ کو فائبر ،اور دوسرے ضروری وٹامن  فراہم کرتی ہے  اور ان میں کیلوریز  بھی کم ہوتی ہیں۔

سگریٹ نوشی ترک کردیں

سگریٹ چھوڑ دینے کی بہت سی وجوہات ہیں  جن میں ہڈیوں کاتحفظ اس فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیئے۔ سگریٹ پینے سے ہڈیوں کی کثافت  میں بے حد کمی آتی ہے۔

خوب  میوے کھائیں

بادام ، کاجو اور مونگ پھلی میگنیشئم کے زبردست زرائع ہیں۔ یہ عنصر ہڈیوں کو سانچے کو بہتر بناتا ہے۔ میگنیشئم ہڈیوں میں کیلشیم جذب ہونے کیلئے ضروری ہے۔

سورج میں نکلیں

آپ کے جسم میں وٹامن ڈی بننے کا ایک اہم زریعہ سورج کی روشنی ہے۔جتنا وقت آپ باہر سورج کی روشنی میں گزارتے ہیں ہمارے جسم میں وٹامن ڈی قدرتی طور پر  بڑھ جاتا ہے۔

 Rd.com بشکریہ