پنجاب میں سوائن فلو سے اموات کا سلسلہ جاری

شائع 22 جنوری 2016 07:22am

swin-flu

لاہور:پنجاب میں سوائن فلو سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی میں مزید ایک شخص دم توڑ گیا،ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے،گوجرخان کا رہائشی چالیس سالہ عابد مجید دوروز قبل راولپنڈی کے نجی اسپتال میں لایا گیا جو دوران علاج دم توڑگیا،،صوبے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ تک پہنچ چکی ہے جبکہ سرکاری و نجی اسپتالوں میں سوائن فلو کے کیسز میں بھی روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔

سی ایم ایچ لاہور اور ڈاکٹرز ہسپتال لاہور سے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں رواں ماہ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعدادتریپن تک پہنچ چکی ہے محکمہ صحت پنجاب نے لاہور ملتان اور راولپنڈی کو ہائی رسک قرار دے دیا ہے۔