تھرپارکر:آج بھی مزید3 معصوم بچے دم توڑ گئے

شائع 22 جنوری 2016 08:12am

thar-par

مٹھی:تھرپارکر میں آج بھی مزید تین معصوم بچے دم توڑ گئے،تھراور عمرکوٹ میں رواں ماہ غذائی قلت اور وبائی امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد ایک سو سولہ ہوگئی۔

غذائی قلت سے تھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے،حکومتی دعوے صرف دعوے تک محدود،آج بھی تھر میں معصوم جانیں چلی گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں گاوٴں کلوئی کا چھ ماہ کا ذیشان اور چھاچھرو کا دس ماہ کا جاوید شامل ہیں۔

دوسری جانب سول اسپتال مٹھی میں پینتالیس بچے زیر علاج ہیں،تھرپارکر اور عمرکوٹ کے مختلف اسپتالوں میں بھی سیکڑوں بچوں کو منتقل کیا گیا ہے، جبکہ چھ بچوں کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔