بولی وڈ فلموں میں کی گئی 10 بڑی اور احمقانہ غلطیاں
فلم کی شوٹنگ کے دوران اس بات کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی غلطی نہ ہو۔ کیونکہ اگر فلم میں کوئی غلطی ہوجائے تو اس کی مقبولیت پر بے حد اثر پڑتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ کی کچھ فلمیں ایسی بھی ہیں جو غلطیوں کے باوجود بھی سپر ہٹ ہوئیں کیونکہ ان غلطیوں کو کسی نے نوٹ نہیں کیا۔
آج ہم آپ کو بولی وڈ فلموں میں کی گئی 10 بڑی غلطیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
شعلے
ہر شخص جانتا ہے کہ گبر سنگھ نے شعلے فلم میں ٹھاکر کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے لیکن فائٹ کے دوران مختلف جگہوں پر ٹھاکر کا کردار نبھارہےسنجیو کمار کے ہاتھ نظر آرہےہیں۔ لگتا ہے ٹھاکر کے چار ہاتھ تھے دو اندر اور دو باہر۔
بجرنگی بھائی جان
فلم بجرنگی بھائی جان میں رپورٹر چاند نواب اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر اپلوڈ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے جبکہ اس وقت پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی عائد تھی۔ شاید حکومت نے صرف چاند نواب کے لئے یوٹیوب کو کھول دیا ہوگا۔
دھوم 3
مشہور گانے 'کملی' میں کترینہ کیف آہستہ آہستہ اپنے کپڑوں کو اتارتی نظر آتی ہیں لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو پہلے کترین کیف کی اسٹاکنگز نظر نہیں آرہی تھی تاہم پہلا ٹراؤزر اور شرٹ اتارنے کے بعد اچانک سے اسٹاکنگز نظر آنا شروع ہوگئیں۔
راون
فلم راون میں شاہ رخ خان کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات عیسائی طریقے سے سرانجام دی گئیں تاہم اگلے ہی سین میں ان کی بیوی کرینہ کپور دریا میں ان کی استھیاں بہاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ تو جادو ہوا دفنانے کے بعد بھی استھیاں آگئیں۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گے
فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں سمرن یعنی کاجول، راج یعنی شاہ رخ خان کا ہاتھ پکڑنے کے لئے بھاگتی ہی چلی جاتی ہیں جبکہ جہاں وہ بھاگ رہی ہوتی ہیں وہیں ریل کے ڈبے کا دوسرا دروازہ بھی نصب ہوتا ہے۔ کیا بیوقوفانہ حرکت دکھائی ہے۔
رانجھنا
فلم رانجھنا میں جب سونم جانے کے لئے نکل رہی ہوتی ہیں تو سامنے نصب سوئچ بورڈ پرانے فیشن کا ہوتا ہے اور جب دھنوش آتا ہے تو وہ اچانک تبدیل ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ کچھ سیکنڈز میں یہ کس نے تبدیل کردیا۔
بھاگ ملیکھا بھاگ
فلم بھاگ ملیکھا بھاگ کے کچھ سینز میں پیچھے موبائل ٹاورز کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فلم کی کہانی 1950ء کی دہائی کی ہے۔
پریم رتن دھن پایو
فلم پریم رتن دھن پایو میں گھوڑا گاڑی کے حادثے کے دوران پہلے گھوڑوں کو دیکھا جاسکتا تھا لیکن اچانک وہ غائب ہوجاتے ہیں۔ شاید گھوڑوں کو معلوم ہوگا کہ کیسے خود کو کھول کر بچا جاسکتا ہے۔
بدلہ پور
فلم بدلہ پور کے اس سین میں جب رگھو یعنی ورون شراب کی بوتل دیوار پر پھینک کے مارتے ہیں تو دیوار پر داغ نظر آتا ہے۔ لیکن اس کے فوراً بعد وہ داغ غائب ہوجاتا ہے۔ کیا کسی نے آکر اسے صاف کردیا؟
یہ جوانی ہے دیوانی
فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں جب بنی اور نینا ٹرین میں داخل ہورہے ہوتے ہیں تو بنی نینا کا سامان اور کتاب دونوں اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے لیکن اچانک ہی جب سین کو دوسرے اینگل سے دکھایا جاتا ہے تو وہ کتاب تب بھی نینا کے ہاتھ میں ہی نظر آتی ہے۔
Thanks to wittyfeed



























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔