وزیر اعظم کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیلئے گرانٹ کا اعلان
پشاور: وزیراعظم نوازشریف نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیلئے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے،ملک سے دہشت گردی ختم کرکے رہیں گے۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج سے جتنی محبت آپ کو ہے اتنا ہی مجھے بھی پیار ہے،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی ختم کرکے رہیں گے، پشاور پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے،پاک افواج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے شاباش کے حقدار ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی کا انحصار اتحاد ، نظم اور نسق پر ہے،ملک میں تیزی سے مختلف ادارے قائم کیے جا رہے ہیں،ادارے بننے سے ملک ترقی کرے گا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔