لاہور:این اے128 کےووٹوں کی نادرا فرانزک رپورٹ پیش
لاہور:الیکشن ٹربیونل لاہور میں حلقہ این اے ایک سو اٹھائیس کے ووٹوں کی نادرا فرانزک رپورٹ پیش کردی گئی،رپورٹ کے مطابق حلقے کے کل دو لاکھ سے زائد ووٹوں میں سے صرف ستتر ہزار کی تصدیق ہوسکی ہے۔
الیکشن ٹربیونل لاہور میں این اے ایک سو اٹھائیس کے ووٹوں کی نادرا فرانزک رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق حلقے کے ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد ووٹوں کے کاوٴنٹر فائلز اور پچپن سو ووٹرز کے شناختی کارڈ کی تصدیق نہ ہوسکی۔جبکہ حلقے کے چارسو ستر ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کردیئے گئے اور تین سو انچاس ووٹوں کو دوبار ڈالا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حلقے کے دو لاکھ سے زائد اندراج کیے گئے ووٹوں میں سے صرف ستتر ہزار کی تصدیق ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ حلقہ میں میبنہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے کرامت کھوکھر نے ٹربیونل میں درخواست دائر کررکھی ہے۔جبکہ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں حلقے سے مسلم لیگ نون کے افضل کھوکھر کامیاب قرار پائے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔