سندھ اسمبلی :سیگریٹ نوشی پر ایوان سے نثار کھوڑو کی معافی

شائع 22 جنوری 2016 02:05pm

khoro_image

کراچی :صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں سیگریٹ نوشی پر ایوان سے معافی مانگ لی، کہتے ہیں کہ سیگریٹ پینا چھوڑ دی تھی، ٹینشن نے سلگانے پر مجبور کردیا۔

سندھ اسمبلی میں اٹھا ایک بار پھر نثار کھوڑو کی سیگریٹ نوشی کا معاملہ،سینئر صوبائی وزیر نے اپنی غلطی پر ایوان میں معافی مانگ لی۔

نثار کھوڑو نے اسپیکر سے کہا کہ سیگریٹ چھوڑے پندرہ سال بیت گئے،لیکن آپ تو اس وقت بھی سیگریٹ پیتے تھے،جس پر آغا سراج درانی بولے کہ تین ماہ سے سیگریٹ نہیں پی،اسپیکر سندھ اسمبلی نے نثار کھوڑو کی غلطی معاف کی اور مشورہ دیا کہ ایوان تو دور کی بات آئندہ سیگریٹ ہی نہیں پینا،صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔