چوہدری نثار کیخلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق

شائع 22 جنوری 2016 04:32pm

senate_image

اسلام آباد:وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں لیکن ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں چوہدری نثار کے خلاف تحریک استحقاق پیش کردی۔ ایم کیو ایم نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سینیٹ کے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

فرحت اللہ بابر نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف سینیٹ میں دستاویزات پیش کیں۔جس میں ایف آئی آر، وارنٹ گرفتاری، اشتہاری ملزم کی کاپیاں شامل تھیں۔سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا تیس دسمبر کو وزیر داخلہ نے پالیسی بیان دیا تھا مولانا عبدالعزیز کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں۔

پیش کیے گئے کاغذات وزیر داخلہ کو دیئے جائیں اور ان سے جواب طلب کیا جائے۔چیئرمین نے دستاویزات وزیر داخلہ کو فراہم کرنے اور ان سے جواب طلب کرنے کی ہدایت کی۔سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کراچی میں تو آپریشن جاری ہے تاہم اسلام آباد میں مولانا عبد العزیز دندناتے پھررہے ہیں۔حکومت مولاناعبد العزیز کے خلاف کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرے۔انہوں نے کہا تیل کی قیمت میں کمی کی گئی اور کراچی میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔