لالی ووڈ فلم میں پنجاب نہیں جاوں گی کا رنگا رنگ پریمیئر

شائع 30 اگست 2017 03:20pm
File Photo File Photo

کراچی : کراچی میں لالی ووڈ کی مزاح سے بھرپور فلم'' میں پنجاب نہیں جاؤں گی'' کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ فلمی ستاروں کی شرکت نے تقریب کی رونقیں بڑھادیں۔

فنکاروں کی سج دھج۔ اور   میوزک کیساتھ ریڈ کارپٹ پر انٹری اور کراچی کے مقامی سینما میں لالی ووڈ فلم  '' میں پنجاب نہیں جاؤں گی'' کے پریمیئر نے شام کو رنگین بنادیا۔

کاسٹ بھی فلم کی کامیابی کے لیے پراُمید ہے۔ عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی دوسری فلم'' نامعلوم افراد ٹو'' کو بھی فنکاروں نے سراہا۔

فلم '' میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور نامعلوم افراد ٹو'' عید الاضحیٰ پر ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔