دہشتگرد مذموم مقاصد کیلئے سوشل میڈیا استعمال کررہے ہیں ،پرویز رشید

شائع 22 جنوری 2016 06:22pm

pervaiz_imaeg

لاہور :وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں۔ دہشت گردی خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے بند وق ، کیمرہ اور قلم کا اہم کردار ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے انسان نہیں درندے تھے دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک نظریاتی جنگ ہے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے ان کے نظریات کا خاتمہ ضروری ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے،دہشت گردی کے خلاف بلا خوف وخطرہ کام کرکے پولیس اہلکاروں نے بہاردی کی مثال قائم کردی ہے ۔

دہشت گردی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں دہشت گردی خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے بندوق، کیمرہ اور قلم کا اہم کردار ہے۔