فلم 'نامعلوم افراد '2 اور 'میں پنجاب نہیں جاؤ نگی' کی سینما گھروں میں نمائش

شائع 02 ستمبر 2017 08:23am

Untitled-1

بڑی عید پر پاکستانی شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، اس بار ایک نہیں دو پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن گئی ہیں۔

دوہزار چودہ کی فلم نامعلوم افراد کا سیکوئل نامعلوم افراد ٹو عیدالاضحیٰ پر شائقین کو ہنسانے آگیا ہے۔

فلم کے سیکوئل میں بھی اس بار فہد مصطفی، جاوید شیخ اور محسن عباس اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

جبکہ  فواد اور عمل کی  لو اسٹوری پر مبنی فلم 'میں پنجاب نہیں جاؤں گی' بھی عیدالاضحی کا تحفہ لے آئی ہے۔

فلم میں  ہمایوں سعید نے فواد  اور مہوش حیات نے عمل کا کردار نبھایا ہے،فلم میں فواد عمل کو پنجاب لے جانے کی کوششیں کرتا نظر آئے گا۔