شکارپور: مغوی اقبال سیال بازیاب

شائع 23 جنوری 2016 05:51am

p2000000000000

شکارپور :شکارپور میں تاوان کیلئے اغوا ہونے والا اقبال سیال بازیاب کرالیا گیا،تاہم معاملے میں پولیس کے مبینہ طور پر ملوث ہونے اور ایس ایچ او خانپور کی معطلی نے کیس کو الجھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے چھ روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان اقبال سیال کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہائی مل گئی تھانہ خان پور کی حدود میں مغوی کی بازیابی کیلئے تین لاکھ پچاس ہزارتاوان وصول کیا گیا۔پولیس کی بروقت کارروائی پر ایک اغوا کار گرفتار جبکہ اسکا ساتھی پولیس اہلکار فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کو تھانے لایا جارہا تھا کہ ایس ایچ او خانپورایوب ڈوگر مبینہ طور پر ملزم کو چھڑوا کر لئے گئے، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او خانپور کو معطل کردیا ہے۔ایس ایچ او خانپور کا کہنا تھا وہ بے قصور ہیں، انہیں اے ایس پی کیے ساتھ بدتمیزی کرنے پر معطل کیا گیاہے۔