بلوچستان:فورسز کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک
مشکے :بلوچستان کے علاقے مشکے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے مقابلے میں ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور قانون کے محافظوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں وقفے وقفے سے چھ دہشتگرد مارے گئے۔
دہشتگردوں کے ساتھ جوان مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے،مارے گئے دہشت گرد فورسز پر حملوں، بم دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ مشکے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔