تھر میں آج مزید ایک بچہ دم توڑ گیا

شائع 23 جنوری 2016 07:24am

thar-chiled-asas

تھرپارکر:تھر میں خوراک کی کمی بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔ تھر میں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا،جس کے بعد تھراور عمرکوٹ میں رواں ماہ جاں بحق ہونے والوں کی ایک سو اٹھارہ ہوگئی۔

صحرائے تھر میں قحط سے اموات کا سلسلہ جاری،آج بھی تھر کے سول اسپتال مٹھی میں تین سالہ بچہ دم توڑ گیا۔تھر اور عمر کوٹ میں رواں ماہ خوراک کی کمی،گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہوکر کئی جانیں چلی گئیں۔

حکومتی عہدیداروں نے اسپتالوں کا چکر لگایا، تھر باسیوں کو تسلیاں بھی دیں، لیکن یہ تسلیاں صرف طفل تسلیاں ہی ثابت ہوئیں ا ور عمرکوٹ اور تھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں تین تین سو سے زائد افراد زیر علاج جبکہ کئی دس سے زائد کو تشویشناک حالت کے سبب حیدرآباد ریفر کردیا گیا ۔