شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،3ڈاکو ہلاک،3فرار

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2017 08:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

شیخوپورہ :شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3ڈاکو ہلاک جبکہ 3فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق،رات گئے شیخوپورہ کے علاقے شرقپور کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو مظہر عرف مظہری ڈکیت اپنے 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ ان کے دیگر 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان کے مطابق ،ہلاک ڈاکو مظہر عرف مظہری دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا ۔